دریائے راوی ستلج اورچناب میں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ،پنجاب کے 27اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے،سیلاب کے باعث 4700سے زائددیہات متاثر ہوئے ہیں-ریلیف کمشنرپنجاب کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ،دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طورپر 47لاکھ 60ہزارلوگ متاثر ہوئے ہیں، 271ریلیف کیمپوں میں شہریوں کو کھانا اورتمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، متاثرہ اضلاع میں 300میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق سیلاب میں پھنس جانیوالے26لاکھ 38ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا، مویشیوں کے علاج معالجے کیلئے283ویٹرنری کیمپس میں 21لاکھ 17ہزار جانوروں کو منتقل کیا گیا،حالیہ سیلاب سے مختلف حادثات میں 134شہری جاں بحق اور 13افراد زخمی ہوئے،نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کا آغاز ہو چکا ہے، ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا تھا شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے گا-
دریائے راوی ستلج اورچناب میں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری
جمعرات 25 ستمبر 2025












