سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ پوسٹ، مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیا

Calender Icon جمعرات 18 دسمبر 2025

سوشل میڈیا پر ایک غیر محتاط پوسٹ فن لینڈ کی ملکہ حسن کے لیے بھاری ثابت ہوئی، جہاں نسل پرستانہ رویے پر شدید ردعمل کے بعد مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیاہے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب فن لینڈ کی نمائندگی کرنے والی 22 سالہ سارہ دزافسے نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مس یونیورس مقابلے کے دوران اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

وائرل ہونے والی تصویر میں سارہ کو اپنی آنکھیں انگلیوں سے کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ تصویر کے ساتھ دیا گیا کیپشن ’’ایک چینی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے‘‘ دنیا بھر میں ناپسندیدگی کا باعث بن گیا۔


اس پوسٹ کو ایشیائی کمیونٹی، بالخصوص جاپان، جنوبی کوریا اور چین میں توہین آمیز اور نسل پرستانہ قرار دیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔