افغانستان میں دہشت گرد گروہ بے لگام،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤقف کی تائید

Calender Icon جمعہ 19 دسمبر 2025

افغان طالبان رجیم میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں ۔۔۔ اقوام متحدہ نے آگاہ کر دیا ۔۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغان طالبان رجیم کی مکمل ناکامی ،لاقانونیت اور افراتفری بھی بے نقاب کی گئی ہے- یو این کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک مسلسل اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ بدستورسرگرم ہیں، افغانستان میں داعش ، ٹی ٹی پی ، القاعدہ، جماعت انصاراللہ سمیت دیگر دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں ۔۔۔ ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ افغان طالبان میں دہشت گرد گروہ اتنے بااختیار ہیں کہ آزادانہ کارروائیاں کرتے ہیں ،۔پاکستان کی سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے باعث افغانستان کو روزانہ تقریباً 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے-پاکستان عالمی برادری کوافغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی سنگینی اور عالمی خطرات سے بارہا آگاہ کر چکا ہے