بلوچستان: خضدار میں 3.3 شدت کا زلزلہ

Calender Icon اتوار 21 دسمبر 2025

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔