کراچی، ایس آئی یو پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Calender Icon اتوار 21 دسمبر 2025

کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے لیاری ایکسپریس وے کے مقام پر ایس آئی یو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔