امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ فارغ وقت میں کون سا ٹی وی شو دیکھنا پسند کرتی ہیں۔
میگزین PEOPLE کے مطابق، 35 سالہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے 10 دسمبر کو دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ میں شرکت کے دوران بتایا کہ این بی سی کا تحقیقی پروگرام ڈیٹ لائن (Dateline) ان کا پسندیدہ اور ذہنی سکون دینے والا شو ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ چونکہ ان کا پیشہ ذہنی طور پر انتہائی demanding ہے اور انہیں مسلسل نئے آئیڈیاز پر کام کرنا پڑتا ہے، اس لیے جب وہ کچھ دیر کے لیے ذہن کو بالکل بند کر پاتی ہیں تو یہ لمحہ ان کے لیے کسی عیش سے کم نہیں ہوتا۔
انہوں نے میزبان کو بتایا،
“میرا پیشہ ہی آئیڈیاز تخلیق کرنا ہے، تو اگر میں چند لمحوں کے لیے آئیڈیاز بند کر سکوں تو یہ بہت خوشی کی بات ہوتی ہے۔ ایسے میں میں اپنا ڈیٹ لائن شو لگا لیتی ہوں۔”
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو سے ان کی دلچسپی نے ان کی موسیقی کو بھی متاثر کیا ہے۔ ٹیلر سوئفٹ اس سے قبل انکشاف کر چکی ہیں کہ ان کا گانا Florida!!! دراصل ڈیٹ لائن سے متاثر ہے، جو ان کے گیارہویں اسٹوڈیو البم The Tortured Poets Department کا حصہ ہے۔
ایک الگ انٹرویو میں iHeartRadio سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ نے بتایا کہ یہ گانا ڈیٹ لائن میں دکھائی جانے والی اُن کہانیوں سے متاثر ہے جن میں لوگ جرائم کے بعد نئی زندگی شروع کرنے کے لیے فلوریڈا فرار ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اپنی چھ حصوں پر مشتمل ڈاکیومنٹری سیریز The End of an Era کی آخری دو اقساط ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں، جو اب 23 دسمبر کو ڈزنی پلس پر نشر کی جائیں گی۔












اتوار 21 دسمبر 2025 