میں اپنے ملک کو نہیں پہچان پارہی’، انجلینا جولی نے ایسا کیوں کہا؟

Calender Icon جمعرات 25 ستمبر 2025

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہےکہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں تاہم اس وقت وہ اپنے ملک امریکا کو پہچان نہیں پارہی ہیں۔

اسپین میں منعقد ہونے والے سین سیبسٹن فلم فیسٹیول کے دوران جب ہوسٹ نے انجلینا جولی سے سوال کیا کہ ایک اداکارہ اور ایک امریکی کی حیثیت سے آپ کو کس چیز سے خوف آتا ہے؟ اس پر انجلینا جولی نے کہا یہ بہت مشکل سوال ہے۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک سے پیار کرتی ہیں مگر اس وقت میں اسے نہیں پہچان پارہی، میرا عالمی نظریہ مساوی، متحد اور بین الاقوامی ہے۔


آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی چیز جو تقسیم کرتی ہے یا آزادی اظہار رائے کو محدود کرتی ہے تو یہ بہت خطرناک ہے اور بہت بھاری ہے۔