اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔
پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔
وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم منیجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔












اتوار 21 دسمبر 2025 