ایف آئی اے کا غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اورانسانی سمگلرزکیخلاف کریک ڈائون

Calender Icon جمعرات 25 ستمبر 2025

ایف آئی اے کا غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اورانسانی سمگلرزکیخلاف کریک ڈائون،، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان ،انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک ملزم  کوگرفتارکرلیا گیا-ایف آئی اے نے ملزمان کو  لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتارکیاگیا،ملزمان کی شناخت محمدعمران عامر اور محمد احمد کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان سے7 لاکھ روپے مالیت کی ملکی کرنسی ،ہنڈی سے متعلق دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد  کر لئے گئے ہیں،دوسری کارروائی میں ایف آئی اے لاہورزون نے انسانی سمگلنگ اورویزا فراڈ میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا ، ملزم عرفان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا ،ملزم نے شہری کوکینیڈاملازمت کاجھانسہ دے کر62 لاکھ روپے ہتھیائے  تھے،ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ،تمام گرفتارملزمان کیخلاف تفتیش کاآغازکر دیا گیا ہے-