تفتان: آئل ٹینکر اور گاڑی کی ٹکر، 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

Calender Icon پیر 22 دسمبر 2025

تفتان میں توزگی کے مقام پر آئل ٹینکر اور گاڑی کی ٹکر، 9 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی چاغی کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک مسافر افغان شہری ہیں جو کچے کے راستے سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

حادثے میں ہلاک افراد کو قانونی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔