کراچی :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خواتین کو مفت سکوٹیز فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،سندھ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، خواتین کو پنک سکوٹیز کی فراہمی اہم منصوبہ ہے،ان کہنا تھاکراچی شہر میں ہم نے پنک بسوں کا منصوبہ متعارف کرایا تھا، سندھ نے سب سے پہلے الیکٹرک بسوں کا آغاز کیا تھا،سندھ حکومت کا خواتین کو مفت سکوٹیز کی فراہمی کا منصوبہ خوش آئند ہے، خواتین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے،خواتین کی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں ہے-
سندھ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، بلاول بھٹو
جمعرات 25 ستمبر 2025












