عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی و دیگر مقدمات میں ضمانت میں توسیع

Calender Icon منگل 23 دسمبر 2025

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی و دیگر مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے 27 جنوری تک متعلقہ مقدمات میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔