حکومتی وزراء کا کہنا ہے آٹھ فروری تک بانی سے ملاقات نہیں ہوگی،بابراعوان

Calender Icon منگل 23 دسمبر 2025

دو وزراء کا یہ کہنا کہ آٹھ فروری تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی، آئین اور قانون کے سراسر خلاف ہے،، سینئر قانون دان بابر اعوان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو ،، کہا ،،جیل چلانے کا اختیار صرف عدالت اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس ہوتا ہے، کسی وزیر کے پاس نہیں۔ ملاقات روکنا انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم کسی کو سیاسی گفتگو نہیں کرنے دیں گے،، ریکارڈ نکال کے دیکھیں نواز شریف،شہباز شریف نے سیل میں50،50 میٹنگ کی ،،، قانون واضح ہے کہ اہلِ خانہ سے رابطہ بنیادی حق ہے، مگر مہینوں سے یہ حق سلب کیا جا رہا ہے۔ یہ خوف پر مبنی رویہ قابلِ مذمت ہے اور اس کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں-