آج کا عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے طے کردہ مسلّمہ اصولوں کے مطابق نہیں ،مریم نواز

Calender Icon منگل 23 دسمبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف غیر منقولہ کے قانون مجریہ 2025 کی معطلی پر بیان،،، ان کا کہنا تھا کہ برسوں اور نسلوں چلنے والے زمین اور جائیداد کے مقدمات کو پہلی بار 90 دن میں طے کرنے کی حد مقرر کی گئی،،ہم نے برسوں اور دہائیوں کے ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کا قانون بنایا ، ،،آج کا عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے طے کردہ مسلّمہ اصولوں کے مطابق نہیں ،،،اس قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا، عوام اسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے ,,اس قانون کو روکنے کا نقصان مریم نواز کی ذات کو نہیں بلکہ غریبوں، مسکینوں، بے کسوں، بیواؤں اور مظلوموں کو ہوگا جن کی داد رسی ہو رہی تھی ۔