صدرآصف علی زرداری کی نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری،صدرمملکت نے نجف میں حضرت علیؑ کے روضۂ مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،صدر مملکت آصف علی زرداری نے نے مسجدکوفہ میں نوافل ادا کئے اورحضرت علی ؑسے منسوب مکان کی زیارت کی -صدرمملکت آصف علی زرداری نے نجف اورکوفہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی-صدرمملکت آصف علی زرداری نے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں نجف کے گورنر اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے-
صدر آصف علی زرداری کی نجف اورکوفہ میں مقاماتِ مقدسہ پرحاضری
منگل 23 دسمبر 2025












