پاکستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کارورں کا اعتماد بحال ، اسٹاک ایکسچینج نئی تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی،،،پاکستان میں حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے،،،پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت معاشی اصلاحات کے باعث دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل ہو چکی ہے،،دسمبر 2025ءکے وسط تک KSE-100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 500 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر چکا ہے،،جنوری 2025ء سے اب تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے امریکی ڈالر میں 47 فیصد اور پاکستانی روپے میں 48 فیصد شاندار ریٹرن دیا ہےگزشتہ دو برسوں میں مجموعی طور پر 300 فیصد تک منافع ریکارڈ کیا گیا اس پیش رفت سے مارکیٹ میں نئی کمپنیاں شامل ہوں گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی
منگل 23 دسمبر 2025












