سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے: رانا ثنا اللہ

Calender Icon بدھ 24 دسمبر 2025

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاست اور جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل پر بات کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم پہلے بھی چار بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی دعوت کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا، بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے، مذاکرات کرنا ان کی پالیسی میں نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوا ان کی جماعت میں اور کسی کے پاس اختیارات نہیں، بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں۔