پی آئی اے کی نجکاری کا عمل خوش آئند ہے، خرم شہزاد

Calender Icon بدھ 24 دسمبر 2025

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل خوش آئند ہے۔

وزیرخزانہ کے مشیر اور ماہر معیشت خرم شہزاد نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے متوقع طور پر مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات کی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت 3 ایئر پورٹس کی جلد نجکاری پر بھی غور کر رہی ہے۔

دوسری جانب مشیرِ نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نیلامی سے 120 ارب روپے آنے کی توقع تھی اور انہیں نجکاری پر بہت اطمینان ہے جو اچھی قیمت پر ہوئی۔