وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات 

Calender Icon جمعرات 25 ستمبر 2025

نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات  ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات میں کثیرالجہتی تعاون بالخصوص تجارت کے حوالے سے گفتگو  کی گئی۔ علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کوبڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی اعتماد اور مشترکہ مقاصد پر مبنی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ پروفیسر محمد یونس نے سفارتی تعلقات کی بہتری میں پاکستانی کردار کو خوش آئند قرار دیا۔ پروفیسر محمد یونس نے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا