بلوچستان میں ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی

Calender Icon جمعرات 25 دسمبر 2025

بلوچستان سے اندرون ملک اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

بلوچستان سے اندرون ملک اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس کل کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی اور کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی نہیں چلے گی۔

اس کے علاوہ سرحدی شہر چمن کے لیے چلنے والی چمن پسنجربھی آج مسافروں کو سہولت فراہم نہیں کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے ٹرین سروس کل سے معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی اور مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔