ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے: امریکی جریدہ

Calender Icon جمعرات 25 دسمبر 2025

امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔

امریکی جریدے نے کہا کہ ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے، ٹی ٹی پی نے کے پی میں دہشت گرد کارروائیاں اور پُرتشدد حملے کیے۔

دی جیو پالیٹکس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت7 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ ایم 4، ایم 16رائفلیں، نائٹ وژن سائٹس جیسے امریکی ہتھیار دہشت گردوں کی دسترس میں ہیں۔

امریکی جریدے نے کہا کہ امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بیچے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ثابت کر چکا ہے افغانستان میں موجود دہشت گرد امریکی ہتھیاروں سے حملہ آور ہیں۔