کراچی، نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام، 4 ملزمان گرفتار

Calender Icon جمعرات 25 دسمبر 2025

کراچی میں نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کے لئے 140 میٹر سرنگ بنائی تھی۔

ملزمان نیشنل آئل ریفائنری کی پنجاب جانے والی لائن سے آئل چوری کررہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رنگ بنانے کے لیے ایک گودام کے اندر گہری کھدائی کی تھی۔

ملزمان سے تیل چوری کے لئے استعمال ہونے والے کلپ اور پائپ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور سرنگ بنانے کے لئے استعمال ہونے والے اوزار بھی برآمد کر لیے گئے۔