اسلام آباد(نیوزڈیسک)حال ہی میں ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک چاہنے والے نے انہیں سالگرہ پر 10 لاکھ روپے کا چیک تحفے کی صورت میں بھیجا ہے۔ حال ہی میں ڈکی بھائی نے جوئے ایپ کی تشہیر کے کیس میں ضمانت پر رہائی پانے کے بعد وی لاگنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔ تاہم اب انہوں نے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر مداح کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے کی اَن باکسنگ کی ہے۔
ڈکی بھائی کی سالگرہ پر 10 لاکھ کا چیک کس نے بھیجا؟
جمعرات 25 دسمبر 2025












