بالی ووڈ اداکارہریتک روشن کا بیٹوں کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

Calender Icon جمعرات 25 دسمبر 2025

 

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہریتک روشن نے اپنے کزن ایشان روشن کی شادی کے موقع پر اپنے بیٹوں ہری ہان اور ہردھان کے ساتھ ایسا ڈانس کیا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہریتک اپنے بیٹوں، گرل فرینڈ صبا آزاد اور دیگر خاندانی اراکین کے ساتھ سکھبیر سنگھ کے مشہور گانے ’’عشق تیرا تڑپاوے‘‘ پر رقص کرتے نظر آئے۔

یہ خوشی کا موقع نہ صرف روشن خاندان بلکہ قریبی دوستوں کے لیے بھی اکٹھے ہونے کا موقع تھا، جس میں ہریتک کی گرل فرینڈ صبا آزاد بھی موجود تھیں۔ ویڈیو میں ہریتک نے بلیک اور ان کے بیٹوں نے اسٹائلش آؤٹ فٹس پہن رکھے تھے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس ویڈیو پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہریتک روشن کے بچوں نے وہ تمام خوبیاں ورثے میں پائی ہیں جو ان کے والد میں ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’25 سال سے ہر بار جب میں اس شخص کو ڈانس کرتے دیکھتا ہوں، خوشی کا وہی احساس ہوتا ہے۔‘‘