اسلام آباد(صغیر چوہدری ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا لاہور کا تین روزہ دورہ۔ سی ایم پی پنجاب مریم نواز نے تمام ارکان صوبائی اسمبلی کو لاہور طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکان پنجاب اسمبلی کے علاوہ تمام پارلیمانی سیکریٹریز کو بھی لاہور بلا لیا ہے اس حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس بھی جاری ہے دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بھی خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزیر،اعلی سہیل آفریدی لاہور آمد پر اگر امن و امان میں خلل ڈالنے خی کوشش کرتے ہیں تو پولیس کوئیک رسپانس کرئے گی اور کسی کو بھی ریلی یا جلوس کی آڑ میں امن و امان خراب کرنے اجازت نہیں دی جائے گی اس حوالے سے متعلقہ ادارے مکمل چوکس ہیں دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں لاہور کے لیے روانہ ہوچکے ہیں انکے ساتھ ڈپٹی سپیکر کے پی، ارکان صوبائی و قومی اسمبلی قافلے میں شامل ہیں، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے، ان کے کوٹ لکھپت جیل جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لاہور میں سیاسی و دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اسیر رہنماؤں کے گھروں کا دورہ بھی کریں گے، دورہ لاہور کے دوران سہیل آفریدی کئی اہم پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کا امکان ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی کے رہائشی علاقے زمان پارک بھی جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا لاہور کا تین روزہ دورہ
جمعہ 26 دسمبر 2025












