سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئے ہے۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی۔ملزم عمر حیات پر 20 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزم عمر حیات کو چالان کی نقول فراہم کردیں ۔سماعت کے دوران ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا، بعد ازاں پولیس ملزم کو لے کر روانہ ہوگئی۔یاد رہے کہ ملزم عمر حیات کے خلاف تھانہ سنبل میں ثنایوسف کو قتل کا مقدمہ درج ہے۔












ہفتہ 13 ستمبر 2025 