ایشیز سیریز: باکسنگ ڈے ٹیسٹ، آسٹریلیا دوسری اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کو 175 کا ہدف

Calender Icon ہفتہ 27 دسمبر 2025

ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے جارہے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 152رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی اور پوری ٹیم 110 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔