کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

Calender Icon اتوار 28 دسمبر 2025

کراچی میں جمالی پل کے قریب مبینہ مقابلہ کے بعد 1 زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ریڑھی گوٹھ میں مقابلے کے بعد ملزمان سے موٹرسائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔