آن انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے گرینڈ کارنیوال کا انعقاد

Calender Icon پیر 29 دسمبر 2025

اسلام آباد (ارسلا ن لون سے)رنگا رنگ تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور اسلام آباد میں گرینڈ کارنیوال کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اہلِ خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ کارنیوال میں جدید اور روایتی تفریحی سرگرمیوں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا جسے شہریوں نے خوب سراہا۔ آن اںانٹرٹینمنٹ نے بطور آفیشل میڈیا پارٹنر کارنیوال میں حصہ لیا۔ گرینڈ کارنیوال میں فیشن شو، پیٹنگ زو، لائٹ شو اور میوزیکل کنسرٹس سمیت مختلف تفریحی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ۔ بچوں اور بڑوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ بچوں کے لیے جھولوں اور کھیلوں کی علیحدہ سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔کارنیوال میں منعقدہ لائٹ شو اور میوزیکل کنسرٹس شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے، جبکہ فیملیز کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا۔ شہریوں نے ایونٹ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نہ صرف صحت مند تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ خاندانی ماحول میں وقت گزارنے کا بہترین موقع بھی مہیا کرتے ہیں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے تفریحی ایونٹس معاشرتی سرگرمیوں کے فروغ اور شہریوں کی ذہنی تازگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد ہونا چاہیے۔