اسلام آباد میں مخالف سمت ڈرائیونگ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار! اب صرف چالان نہیں، مقدمہ بھی ہوگا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے شہریوں کو سخت پیغام دے دیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر اب ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ یہ قدم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ مخالف سمت پر ڈرائیونگ کرنا اب سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ تمام شہری قوانین پر مکمل عمل کریں، ورنہ قانونی کارروائی سے بچنا مشکل ہوگا۔ یاد رکھیں، حفاظت سب کی ذمہ داری ہے، اور اب ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔
ون وے کی خلاف ورزی والے اب مقدمے کیلئے تیار ہوجائیں
ہفتہ 13 ستمبر 2025












