ڈھاکہ:(ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم مرحومہ خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ گئے اور ان کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر ایاز صادق نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مرحومہ خالدہ ضیاء کے بیٹے اور بیٹی نے تعزیت اور نمازِ جنازہ میں شرکت پر سپیکر ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سپیکر نے بنگلہ دیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر خلیل الرحمٰن سے ملاقات بھی کی اور صدر و وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا پیغام پہنچایا۔
اس کے علاوہ سپیکر ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی مشیر قانون آصف نظرل سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔












بدھ 31 دسمبر 2025 