حمزہ شہباز شریف کا عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر اظہار تعزیت

Calender Icon بدھ 31 دسمبر 2025

لاہور:(نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر سے ان کے بھتیجے اور رکن صوبائی اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عرفان شفیع کھوکھر ایک ملنسار انسان اور مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک قیمتی سیاسی اثاثہ تھے، ان کی وفات پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سال نو کے آغاز پر امید ہے کہ ملکی معیشت مزید ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔