صدر مملکت کی سابق صوبائی وزیر قبول محمد شاہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی

Calender Icon بدھ 31 دسمبر 2025

اسلام آباد: (نیوزڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بدھ کے روز ٹنڈو محمد خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعیدپور تکّار میں سابق صوبائی وزیر سید قبول محمد شاہ کے گھر جا کر ان کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم کے صاحبزادگان سید محمد سعید شاہ، سید محمد کامل شاہ اور سید شیرِ یزداں علی شاہ سے اظہارِ تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ، حسن علی زرداری اور رکنِ سندھ اسمبلی اعجاز شاہ بخاری بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ موجود تھے۔