پاکستان ایئر فورس کا ’تیمور‘ ویپن سسٹم کاکامیاب تجربہ

Calender Icon ہفتہ 3 جنوری 2026

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ کا فضا سے داغے جانے ولے کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ، تیمور ویپن سسٹم چھ سو کلومیٹر تک زمین اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم قومی دفاعی اور ایرو اسپیس صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ویپن سسٹم جدید ترین نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے، انتہائی کم بلندی پر پرواز کر کے دشمن کے ایئر اور میزائل ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، تیمور کی پریسیژن اسٹرائیک صلاحیت پاک فضائیہ کی روایتی ڈیٹرنس اور آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت میں تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کا عملی ثبوت ہے، ٹیسٹ فائرنگ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران، ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، ایئر چیف نے پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور قومی دفاع مضبوط بنانے کے عزم کو سراہا، اور کہا کہ یہ کامیابیاں ٹیکنالوجیکل خود کفالت اور قابلِ اعتماد روایتی دفاعی صلاحیت کے قومی عزم کی عکاس ہیں، تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے اہداف کے تسلسل کی واضح علامت ہے، تیمور ویپن سسٹم قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اہم سنگِ میل ہے، تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل میں روایتی وار ہیڈ نصب ہے، خصوصی ڈیزائن کی بدولت تیمور اے ایل سی ایم دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظاموں سے مؤثر طور پر بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تیمور کروز میزائل کی انتہائی درست حملے کی صلاحیت پاک فضائیہ کی روایتی ڈیٹرنس اور عملی لچک میں نمایاں اضافہ کرتی ہے،،