لکی مروت: دہشت گردوں کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 3 اہلکار شہید

Calender Icon اتوار 4 جنوری 2026

لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں ٹریفک انچارج جلال خان، سپاہی عزیزاللہ اور سپاہی عبداللہ شامل ہیں۔

ٹریفک اہلکار بنوں لکی روڈ پر معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ حملہ آوروں نے اچانک ان پر فائرنگ کی۔ حملہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے علاقے میں فوری سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفتیش کے مطابق حملہ پیشہ ورانہ انداز میں کیا گیا اور پولیس نے عوام سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ مجرم جلد گرفتار کیے جا سکیں۔