کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Calender Icon منگل 6 جنوری 2026

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی ویمن انٹرنیشنل کرکٹر اور آل راؤنڈر عمائمہ سہیل کی شادی کی تقریب کراچی میں نہایت سادہ مگر پُروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

تقریب میں عمائمہ سہیل اور ان کے شریکِ حیات محمد غوث کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

عمائمہ سہیل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

ان کی شادی کے پرُ مسرت موقع پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔