کیس نمبر نائن درد بھری حقیقت ہے، مختاراں مائی

Calender Icon جمعرات 8 جنوری 2026

سماجی کارکن مختاراں مائی نے کہا ہے ڈراما سیریل کیس نمبر نائن ایک درد بھری حقیقت ہے، ہمارے ہاں قوانین تو ہیں، لیکن ان کا نفاذ نہیں ہے۔

مختاراں مائی کا کہنا تھا کہ میڈیا آواز تب اٹھاتا ہے جب واقعہ وائرل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نظامِ قانون اتنا پیچیدہ ہے کہ ایک عام خاتون کو معلوم ہی نہیں ہے کہ انصاف کے لیے کیا شواہد چاہییں۔

مختاراں مائی نے ڈرامے کے شاندار اسکرپٹ اور اداکاری پر شاہ زیب خان زادہ اور صبا قمر کو شاباش دی ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کیس نمبر نائن کی آخری قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔