امریکا آہستہ آہستہ اپنے اتحادیوں سے دور ہورہا ہے: فرانسیسی صدر

Calender Icon جمعہ 9 جنوری 2026

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ امریکا آہستہ آہستہ اپنے اتحادیوں سے دور ہوتا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مختلف ملکوں میں تعینات اپنے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں بڑی طاقتیں دنیا تقسیم کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا فکر سے آزاد ہوکر عالمی قوانین کو توڑ رہا ہے۔

میکرون نے مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ گرین لینڈ کے معاملے میں امریکا ڈنمارک کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا۔