کراچی:ایف بی ایریا میں ٹریلر کی آگ بجھادی گئی

Calender Icon جمعہ 9 جنوری 2026

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ٹریلر میں لگی آگ بجھا دی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریلر میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ ہوئیں جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹریلر کافی عرصے سے اسی مقام پر کھڑا ہوا تھا اور آج شب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریلر میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے، واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔