وزیر تعلیم پنجاب کی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کی تردید

Calender Icon جمعہ 9 جنوری 2026

لاہور:(نیوزڈیسک)پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کر دی۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام اسکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔ تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔