تارکین وطن قیمتی سرمایہ، 3.6 ارب ڈالر کی ترسیل پر مشکور ہیں ،شہباز شریف
لاہور:(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دسمبر 2025 میں گزشتہ برس کے مقابلے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر۔دسمبر 2025 میں محب وطن سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جن پر انکے مشکور ہیں۔ ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے 16.5 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیرِ اعظم سمندر پار پاکستانیوں کے پراپیگینڈے کو مسترد کرکے وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ترسیلات زر بھیجنا انکی اپنے ملک سے محبت کی اعلی مثال ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
تارکین وطن کے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیل پر مشکور ہیں ،شہباز شریف
اتوار 11 جنوری 2026












