غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہلاکتوں کی تعداد 65,926 ہوگئی

Calender Icon ہفتہ 27 ستمبر 2025

وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ میں اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 65,926 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئیں، جبکہ 265 افراد زخمی ہوئے، جس سے اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 167,783 ہوگئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں کیونکہ امدادی کارکن ان تک نہیں پہنچ سکے۔”

گزشتہ 24 گھنٹوں میں انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 فلسطینی شہید اور 89 زخمی ہوئے، جس سے 27 مئی سے اب تک امداد کی تلاش میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2,560 ہوگئی۔