ایران میں 490 مظاہرین ہلاک ہوچکے، ایرانی انسانی حقوق تنظیم

Calender Icon پیر 12 جنوری 2026

ایرانی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے نے مظاہروں میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

تنظیم کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 10 ہزار 600 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے اعتبار سے اب تک ایران میں اب تک 490 مظاہرین اور 48 اہلکار ہلاک ہوچکے۔

واضح رہے کہ مظاہروں میں ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔