بہتر ہے سہیل آفریدی استعفیٰ دیں، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا: اختیار ولی

Calender Icon منگل 13 جنوری 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ ایک مجرم جو حساس اداروں پر حملے میں ملوث ہو اس کے وزیراعلیٰ رہنے کا جواز نہیں، بہتر ہے سہیل آفریدی استعفیٰ دے دیں، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ملک کے مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: اختیار ولی

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امن و امان اور سیلاب پر سہیل آفریدی کو میٹنگ میں بلایا لیکن وہ نہیں آئے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئیں، ہم انہیں افغان طالبان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیں گے۔