کراچی، شارع فیصل پر گاڑی میں آگ لگ گئی

Calender Icon منگل 13 جنوری 2026

کراچی میں شارع فیصل پر بلوچ پل کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ پل کے قریب گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

حکام نے بتایا ہے کہ فوری طور پر ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گیا ہے۔

معاملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔