بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

Calender Icon منگل 13 جنوری 2026

بنوں(نیوز ڈیسک) بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں میں ہوید کے علاقے میں امن کمیٹی ممبران پردہشتگردوں نے فائرنگ کی، امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔