جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاورہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز مستقل

Calender Icon بدھ 14 جنوری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی جبکہ 4 ججز کو 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔

اعلامئے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کا ایجنڈا زیر غور آیا۔

جوڈیشل کمیشن نے 6 ججز جسٹس محمد طارق آفریدی،جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی،جسٹس مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔ جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ اور جسٹس اورنگزیب کو 6 ماہ کی توسیع دے دی۔