دنیا بھر میں چائے کے استعمال سے متعلق تازہ فہرست سامنے آ گئی ہے، جس میں مختلف ممالک میں فی کس سالانہ چائے پینے کے اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔ فہرست کے مطابق ترکی دنیا کا سب سے زیادہ چائے پینے والا ملک بن گیا ہے، جہاں ایک فرد اوسطاً سال میں 3.16 کلوگرام چائے استعمال کرتا ہے۔
فہرست میں آئرلینڈ دوسرے جبکہ برطانیہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان نے بھی نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے فی کس 1.50 کلوگرام سالانہ چائے کے استعمال کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایران بھی اسی مقدار کے ساتھ پاکستان کے برابر ہے۔
دیگر نمایاں ممالک میں روس، مراکش، نیوزی لینڈ، مصر، جاپان اور سعودی عرب شامل ہیں، جہاں چائے کا استعمال خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔ فہرست کے نچلے حصے میں چین، کینیڈا، انڈونیشیا اور سنگاپور جیسے ممالک شامل ہیں، جہاں چائے کا استعمال نسبتاً کم ہے۔
اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ چائے محض ایک مشروب نہیں بلکہ کئی ممالک میں ثقافت، مہمان نوازی اور روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے، خاص طور پر ترکی، برطانیہ اور پاکستان میں جہاں چائے سماجی زندگی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
🍵 Tea consumption per capita annually:
🇹🇷 Turkey – 3.16 kg
🇮🇪 Ireland – 2.19 kg
🇬🇧 UK – 1.94 kg
🇵🇰 Pakistan – 1.50 kg
🇮🇷 Iran – 1.50 kg
🇷🇺 Russia – 1.38 kg
🇲🇦 Morocco – 1.22 kg
🇳🇿 New Zealand – 1.19 kg
🇨🇱 Chile – 1.19 kg
🇪🇬 Egypt – 1.01 kg
🇵🇱 Poland – 1.00 kg
🇯🇵 Japan -… pic.twitter.com/4DXTZ2MNJ7— Stats Globe (@statsglobe) January 3, 2026












جمعرات 15 جنوری 2026 