پاک، ازبک علاقائی رابطوں اور تجارت کے فروغ پر اتفاق

Calender Icon جمعرات 15 جنوری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور ازبکستان نے علاقائی رابطہ کاری کے فروغ اور باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کر لیاہے، معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ پاکستان ، ازبکستان کے ساتھ تجارت کا سالانہ حجم بڑھا کر دو ارب ڈالر تک لے جانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر سے ازبکستان کے نائب وزیر سرمایہ کاری شاہ رُخ غلاموف نے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاک ازبک تعلقات میں نئی پیش رفت اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔

پاکستان اور ازبکستان نےعلاقائی رابطہ کاری کے ذریعے تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا، معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مضبوط اور وسیع ہورہے ہیں، ۔ ازبکستان کے نائب وزیر سرمایہ کاری شاہ رُخ غلاموف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی شراکت داری خطے میں استحکام اور خوشحالی لائے گی۔60 فیصد مظاہرین کی اموات سر پر ضرب سے ہوئیں: ایرانی وزیر دفاع

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزیرِ دفاع عزیز نصیرزاد نے کہا ہے کہ حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات میں سے تقریباً 60 فیصد سر پر ضرب لگنے کے باعث ہوئیں، جبکہ بیشتر ہلاکتیں چاقو کے وار اور گلا گھونٹنے جیسے پُرتشدد طریقوں سے ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مظاہروں کے دوران 150 سے زائد دکانیں تباہ کی گئیں تاہم کسی دکان کو لوٹا نہیں گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ احتجاج معاشی مسائل کے لیے نہیں بلکہ شرپسندی پھیلانے کے لیے منظم کیے گئے تھے۔ وزیرِ دفاع کے مطابق ملک دشمن عناصر نے مذہبی اور ثقافتی مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔

عزیز نصیرزاد نے الزام عائد کیا کہ ایران میں بدامنی پھیلانے کے لیے بیرونی حمایت سے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، اور اس بار امریکی اور اسرائیلی حکام نے اپنی بدنیتی کسی بھی طرح نہیں چھپائی۔