ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

Calender Icon اتوار 28 ستمبر 2025

ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم میں ردوبدل متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی فٹنس سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کیا تھا اور وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

البتہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پانڈیا فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔